ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: بینک گاہکوں کوآن لائن ہونےو الی دھوکہ دہی کو روکنےبڑےپیمانےپر بیداری مہم چلائیں : ڈاکٹر نوین بھٹ

اُڈپی: بینک گاہکوں کوآن لائن ہونےو الی دھوکہ دہی کو روکنےبڑےپیمانےپر بیداری مہم چلائیں : ڈاکٹر نوین بھٹ

Thu, 31 Mar 2022 20:53:08    S.O. News Service

اُڈپی :31؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) اُڈپی ضلع پنچایت کے سی ای اؤ ڈاکٹر نوین بھٹ نے ضلع کے سبھی بینک افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ دنوں میں سائبر کرائم اور آن لائن کے ذریعے بینک کے گاہکوں کو دھوکہ دینےوالے واقعات میں اضافہ ہواہے۔ اس سلسلےمیں ضلع کی نیشنلائزڈ بینکوں کو چاہئے کہ وہ گرام پنچایتوں کی سطح پر بینک گاہکوں کے درمیان بیداری پروگرام منعقد کرتےہوئے گاہکوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کی ضرورت ہے۔

وہ یہاں ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ ضلع لیول بینک جائزہ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے بات کررہے تھے۔ انہوں نےکہا کہ بینک گاہکوں کےموبائیل کو آنے والے فریبی کالس کےمتعلق جانکاری دیں ، ان کے موبائیل پر آنے والے اوٹی پی کسی اور کو نہیں دینےکی تاکید کریں اور اگر کوئی فریب کےجال میں آجاتاہے دھوکہ کھاجاتاہے تو فوری اور ابتدائی طورپر کئےجانے والے کاموں کے متعلق بڑے پیمانےپر بیداری پیدا کرنے کی بات کہی۔

کمیٹی تشکیل کریں : حکومت کے مختلف اسکیموں کےمستفیدین کی طرف سے دی جانےوالی دستاویزات کی جانچ کے لئےضلع کی  لیڈ بینک مینجرکی صدارت والی متعلقہ افسران کی  ایک کمیٹی تشکیل کرنے ڈاکٹر بھٹ نے ہدایت دی۔ اس سلسلےمیں ایس سی ، ایس ٹی میٹنگ  میں  موصولہ بہت ساری عرضیوں کو رد کئےجانےکے تعلق سے کافی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان شکایات کو دورکرنےکےلئے کمیٹی کی تشکیل ضروری ہونےکی بات کہی۔ اسی طرح انہوں نے نریگا منصوبے کے تحت مزدوری کرنےو الے مزدوروں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرنے میں ہورہی دیری پر بھی توجہ دینے کو کہا۔

غیر کنڑیگاس سےمسئلہ : ضلع کی بینکوں میں خدمات انجام دینے والے افسران کو کنڑا زبان نہیں آنےکی وجہ سے روزمرہ کےلین دین میں عوام کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔ فی الحال بینکوں میں بیرونی ریاست کے جتنےبھی افسران ہیں انہیں کنڑا زبان سیکھنے کہا جائے اور افسران کی سالانہ رپورٹ میں کنڑا امتحان میں کامیاب ہونےکے متعلق درج کرنے کے متعلق ریاستی کمیٹی کو اطلاع دینے کی پیش کش ارسال کرنےکہا۔ اس کے علاوہ مینجر یا افسران میں سےکوئی ایک کنڑا زبان سے آشنا ہونے والوں کو تقرر کرنے اقدام کئےجانے کی ڈاکٹر نوین بھٹ نے ہدایت دی۔


Share: